کوئی بھی عمارت بنانے کے لیے پہلے اس کی بنیاد رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
ارکان اسلام پا نچ ہیں ۔
اسلام کے پہلے رُ کن کو کلمہ شہادت کہتے ہیں ۔
ترجمہ : میں گواہی دیتا/ دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا / دیتی ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
کلمہ شہادت پر ایمان لانے سے مراد یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کو اپنا معبود حقیقی مانیں اور اپنی زندگی صرف اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزاریں۔ نیز اس بات پر یقین رکھیں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی و رسول ہیں ۔